اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے قوم سے وعدے کرنے والے منی دجال کےحوالے سے حیران کن انکشاف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ #MiniDajjal کا حقیقی گناہ یہ ہے کہ اس نے معصوم مڈل کلاس کو تبدیلی کے جعلی خواب دکھا کر انکی امیدوں کو ہمیشہ کیلئے توڑ دیا۔
#MiniDajjal کا حقیقی گناہ یہ ہے کہ اس نے معصوم مڈل کلاس کو تبدیلی کے جعلی خواب دکھا کر انکی امیدوں کو ہمیشہ کیلئے توڑ دیا۔#MasterOfUTurn
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 8, 2022
اُن کے اس پیغام سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کو منی دجال کہہ کر مخاطب کررہی ہیں کیونکہ ماضی میں عمران خان نے اقتدار سنبھالتے وقت قوم سے لاتعداد وعدے کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کا درد بھراپیغام
اپنے ایک اور پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اگر سیاستدان چاہتے ہیں کہ فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے تو کیوں ہر کوئی الیکشن سے پہلے اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے۔
اگر سیاستدان چاہتے ہیں کہ فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے تو کیوں ہر کوئی الیکشن سے پہلے اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 8, 2022
واضح رہے کہ اکثر سیاستدان کی جانب سے فوج پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت کرتی ہے ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








