امریکی فوجی طیارہ نیول ایئراسٹیشن کیلیفورنیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی بحری حکام کی جانب سے طیارے میں ایٹم بم ہونے کی تردید کردی گئی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایم وی 22 بی اوسپرے تھا، جو کہ تھرڈ مرین ایئرکرافٹ ونگ کا تھا۔
طیارہ سین ڈیاگو کے مشرق میں 100 میل دور گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ طیارہ تباہ ہونے سے لاپتہ پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی بحریہ نے بتایا کہ یہ طیارہ جنگی حملے اور حملے میں فوجیوں کی سپورٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ طیارے سے بحری اور زمینی اڈوں سے فوجیوں اور سامان کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔ یہ طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ طیارہ ہے، اس کے روٹری ونگز ہوتے ہیں جو اسے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑانے کیلئے اوپر کی طرف لے جا سکتے ہیں، یا اسے طیارے کی رینج دینے کی لیے آگے بڑھا سکتے ہیں۔