نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی
نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی، آج بھی ہے۔ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے متعلق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ختم کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں۔ عمران خان نے نیب کو 4سال تک استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت کی قبر کشائی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر

بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب ختم کرنے کی ضرورت پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے۔ ہم نے 5سال حکومت کی جبکہ عمران خان نے قومی احتساب بیورو کو اپنے قبضے میں رکھا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی وزیر اعظم کو 18ماہ تک جیل میں رکھا گیا، تاہم کوئی کیس نہ بن سکا۔ ہمارے خلاف ایف آئی اے سے مل کر جعلی کیس بنایا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی گواہ کا کہنا ہے کہ شاہد عباسی کا کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ آخری گواہ نے کہا کہ میرا بیان ریکارڈ میں لگا ہوا ہے جو میں نے نہیں دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں کہتا رہا ہوں کہ کیمرے لگا کر کارروائی کریں۔ آج بھی کہتا ہوں کہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ نیب ہے۔ کمیشن بنائیں، لوگ پیش ہو کر بتائیں آج تک نیب نے کیا کیا؟

Related Posts