سندھ کے سرکاری کالجز میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ کے سرکاری کالجز میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی گئی
سندھ کے سرکاری کالجز میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی گئی

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی جانب سے سرکاری کالجز میں عارضی داخلے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر گیارہویں میں عارضی داخلے ہوں گے۔

وزیر تعلیم سندھ نے سرکاری کالجز میں عارضی داخلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے نتائج میں تاخیر سے کالج میں داخلے وقت پر نہیں ہو پاتے۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یکم اگست سے سندھ کے کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

Related Posts