ابھی بھی اکثریت ہمارے پاس ہے، انشاء اللہ پھر سے جیت جائیں گے، عطا تارڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ
عمران خان کو سیلاب متاثرین کی نہیں صرف اپنی سیاست کی پرواہ ہے، عطا تارڑ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم انشااللہ پھر سے جیت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے تناظر میں دیا جس کے تحت انہوں نے یہ حکم دیا کہ پارٹی کی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا۔

ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ ہی نئے انتخاب کی ہدایت دی ہے، صرف 25 ارکان کے ووٹ مائنس کرکے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی، 25اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی

اُن کا کہنا تھا کہ آئین میں یہ بات درج ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں 146 کی سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکے گا تو انتخاب دوبارہ ہوگا۔ اس فیصلے میں یہ بھی درج ہے کہ حمزہ کل شام تک وزیراعلیٰ رہیں گے اور کل شام نیا انتخاب ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کر تے ہیں۔ یہ رن آف الیکشن ہوگا، جو سادہ اکثریت لے گا، وہی وزیر اعلیٰ ہوگا۔اُن کاکہنا تھا کہ پچھلے انتخاب کا تسلسل رہے گا، ہماری تعداد 177 ہے۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کی تعداد 168 ہے ہم 9 ووٹوں سے آگے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کلیئر فیصلہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ ہیں، سارے فیصلے برقرار رہیں گے، ابھی تک ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم انشااللہ پھر سے جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوش آئند فیصلہ ہے، تسلیم بھی کرتے ہیں، عمل بھی کریں گے۔تحریک انصاف کہہ رہی ہے وہ اپیل میں جائیں گے، ضرور جائیں۔ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو کارروائی عدالت کرے گی۔

Related Posts