ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید
ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدرحلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عنقریب صدرعارف علوی بھی انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، وقت ہے ایم کیو ایم فیصلہ کرے، ایم کیو ایم سے اچھے فیصلے کی امید ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکی جگہ بل گیٹس کو لے آئیں، ملک نہیں چل سکتا، 17 جولائی سے پہلے 63 اے کا فیصلہ دیکھ رہا ہوں، ممکن ہے سپریم کورٹ فیصلہ دے کر تاحیات نااہل کر دے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کے حوالے نہیں کرینگے، الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھرے گا، بڑا حادثہ ہو جائے گا، مقتدرحلقوں سے اپیل کی ہے نئے انتخابات کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ابھی بھی اکثریت ہمارے پاس ہے، انشاء اللہ پھر سے جیت جائیں گے، عطا تارڑ

انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتخابات پر ن لیگ کو اعتراض نہیں، زرداری رکاوٹ ہے، ثابت ہو گیا یہ منحرف ارکان سے وزیراعلیٰ بنے، مرکز کے حالات بھی خراب ہیں، وہاں کا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان شامل تھے۔

Related Posts