پنجاب اسمبلی، 25اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی، 25اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی
پنجاب اسمبلی، 25اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں 25 اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے کے باعث حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی کے مابین نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی ہے جبکہ حکومتی اتحاد کو 176 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 165، پیپلز پارٹی کے 7، راہِ حق پارٹی کا 1 جبکہ 3 ازاد اراکین ملا کر حکومتی اتحاد میں 176 اراکینِ پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ اگر 5 مخصوص نشستیں ملائی جائیں تو اتحادی 173 اراکین کی حمایت حاصل کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان بزدار قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال

دوسری جانب پی ٹی آئی کے 183 میں سے 25 اراکین منحرف ہوچکے ہیں جس کے بعد موجودہ اراکین کی تعداد 158 ہوگئی ہے جو وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار، ق لیگی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے لیے قابلِ قبول صورتحال نہیں۔

مسلم لیگ(ق) کے پنجاب اسمبلی میں 10 اراکین موجود ہیں، یوں اپوزیشن اتحاد کے 168 اراکین ہوئے جبکہ 5 آزاد اراکین کی حمایت سے کل اراکین 173 ہوجائیں گے۔ چوہدری نثار غیر جانبدار آزاد رکنِ پنجاب اسمبلی ہیں جن کی کسی بھی جماعت کیلئے حمایت گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

وزارتِ اعلیٰ کیلئے کسی بھی امیدوار کو کم از کم 173 ووٹوں کی سادہ اکثریت درکار ہوگی جبکہ عدالتی فیصلے کے تحت وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل ہونے والا ہے جس پر حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی جانب سے سوچ بچار شروع کردی گئی۔ 

Related Posts