دورۂ بلوچستان، امدادی کیمپس میں کھانے کی عدم فراہمی افسوسناک ہے۔وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

دورۂ بلوچستان، امدادی کیمپس میں کھانے کی عدم فراہمی افسوسناک ہے۔وزیر اعظم
دورۂ بلوچستان، امدادی کیمپس میں کھانے کی عدم فراہمی افسوسناک ہے۔وزیر اعظم

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقعے پر امدادی کیمپس جا کر عوام کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ کیمپس میں کھانا فراہم نہیں کیاجارہا، عدم فراہمی افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اور خشنوب کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں یہاں بچوں اور لوگوں سے ملا۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔میرے ساتھ وزیر اعلیٰ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شہباز گل

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کیمپ میں کھانے کی توفیق نہیں ملی۔ انہوں نے خود کہا کہ ہمیں کھانا نہیں ملا۔ ایک چھوٹے سے بچے سے ملا جس کی باتیں 20سالہ نوجوان جیسی تھیں۔ بچہ سب بتا رہا تھا۔ میں نے اس کی تعلیم کے بارے میں بھی کہا ہے۔ وزیر اعظم نے جزوی یا مکمل تباہ مکانوں کا معاوضہ بڑھا دیا۔

وزیر اعظم نے تباہ ہونے والے مکانوں کا معاوضہ 5لاکھ کردیا۔ دورے سے قبل وزیر اعظم کو بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں برس 500فیصد زائد بارشیں ہوئیں جبکہ بارشوں کا سلسلہ 2 ماہ قبل 13 جون کو شروع ہوا تھا۔ سیلاب اور بارش کے دوران 1100افراد معمولی زخمی ہوئے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان کی 2لاکھ ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آگئی ہے۔ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ایم 8 اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔ بارشوں میں اب تک 136افراد جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہوئے۔ وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ 24گھنٹوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ 

Related Posts