ملک بھر میں بارشیں، ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں بارشیں، ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار
ملک بھر میں بارشیں، ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار

ملک میں ہونے والی بارشوں کے سبب ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مون سون کے حالیہ اسپیل نے جہاں متعدد علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، وہیں ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں تک کے بعض ٹرینیں 6 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

مختلف شہروں میں شدید بارش کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 8 گھنٹے40 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ کراچی سے راولپنڈی چلنے والی پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ دیر سے اسٹیشن پہنچی۔

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس ساڑھے چار گھنٹے، تیزگام پونے چار گھنٹے اور پاک بزنس، شاہ حسین، سرسید اور جعفرایکسپریس بھی تین تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں کچھ دن ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، خلیج بنگال میں سے ایک اور سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ 5 اگست کی شام سے کراچی میں مون سون کا ایک اور اسپیل برس سکتا ہے۔

Related Posts