شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شہباز گل

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شہباز گل
شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، شہباز گل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھارتی کمپنی سے کنسلٹنسی فیس لیتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، ایک سے زائد بار وزیر پیٹرولیم رہے ہیں، خود گاڑی چلا کر انہوں نے تاثر دیا کہ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر پیٹرولیم 3 ٹی ٹیز وصول کیں، انہیں 3 جنوری 2017اور 30 جنوری 2017 کو ٹرانزیکشنز ہوئیں، ان کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے 14 کروڑ روپے آئے۔ میرے اور شاہد خاقان کے اکاؤنٹس ایک ہی بینک میں ہیں، شاہد خاقان کو چیلنج ہے کہ اپنے اور میرے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات دی گئی ہیں، ریلیف سرگرمیوں پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، احساس پروگرام کے حوالے سے بھی میٹنگ ہوئی، عمران خان 6 ڈویژن کے ایم پی ایز سے آج مل رہے ہیں۔

Related Posts