پاکستان میں کورونا کے 656نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ، 11 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 656نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 1 مزید شہری جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 55 ہزار 247افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 488 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ، بچوں میں ڈائریا اور پیچش کی بیماری پھیلنے لگی

پی ٹی آئی کا پنجاب میں صحت انصاف کارڈ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 19 ہزار 611 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.35 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ  94 ہزار 965ہوگئی جبکہ کورونا کے 161 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بلوچستان میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں کے باعث 136 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں جبکہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں بشمول خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں ہر طرف سیلابی ریلوں کے باعث تباہی ہوئی۔ خیرپور اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلابی پانی سب کچھ بہا کر لے گیا۔ پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

Related Posts