ممنوعہ فنڈنگ کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانیکا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور
اے ٹی سی کے بعد سیشن کورٹ سے بھی عمران خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں بشمول عمران خان، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس ہوا جس کے دوران الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی مخالف فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ترقی کررہا تھا،عمران خان نے سب تباہ کر دیا، نواز شریف

آج بھی وزیر اعظم شہباز شریف ایک اور پی ڈی ایم اور اتحادی سیاسی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سمیت دیگر کارروائیوں پر غور کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم جماعتوں نے گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کے مطالبے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کیلئے پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی زیرِ سربراہی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

کمیٹی میں خورشید شاہ کے علاوہ وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایاز صادق کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ قیادت قانونی کمیٹی بھی بنادی گئی جس میں فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور وزیرِ داخلہ شامل ہیں۔

آج دوپہر 2 بجے ہونے والے پی ڈی ایم قائدین اور سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں دونوں کمیٹیوں کو اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ حکومت ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو مثال بنانے کی خواہاں ہے۔ 

Related Posts