پاکستان میں دن بہ دن ترقی ہو رہی تھی،عمران خان نے سب تباہ کر دیا، نواز شریف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں دن بہ دن ترقی ہو رہی تھی،عمران خان نے سب تباہ کر دیا، نواز شریف
پاکستان میں دن بہ دن ترقی ہو رہی تھی،عمران خان نے سب تباہ کر دیا، نواز شریف

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دن بہ دن ترقی ہو رہی تھی،عمران خان نے سب تباہ کر دیا۔

نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کہتا تھا ایماندار ہوں چوری نہیں کرتا، عمران خان جانتا تھا اس نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی، سابق وزیراعظم پاکستان کیلئے بہت خطرناک ہے، یہ فتنہ ہے اس کا شر پاکستان کی تباہی ہے۔

فارن فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ 8 سالوں بعد آیا، ہمارے زمانے میں واٹس ایپ پر جے آئی ٹی بن گئی تھی، عمران خان غیر ملکی ایجنڈا نافذ کر رہا ہے، یہ شخص خارجی ایجنڈے کے تحت آیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی، عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا تھا، یہ جانتا تھا اس نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی۔

نواز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار جیسے کے ساتھ ملکر عمران خان نے ملک پر ظلم ڈھائے، ثاقب نثار نے کہا ہم نے مریم نواز اور نواز شریف کو سزا دینی ہے،عمران خان کو لانا ہے، ثاقب نثار نے نیب کورٹ کو مقدمے نمٹانے کا حکم دیا، ججز نے عمران خان کو کہا کیس ہمارے پاس لے کر آؤ۔

نوازشریف نے کہا کہ اس فتنے اور شرانگیزی کو فوری طور پر ختم کیا جائے، اس نے پاکستانی معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، میرے ساتھ ظلم و زیادتی کرتے ہوئے پاکستان کو ڈبو دیا، پاکستان کو وینٹیلیٹر پر لے آئے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف کو فنڈز بھیجنے والی بھارتی شہری رومیتا شیٹی کون ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں سے پیسے لیں گے تو انکا ایجنڈا ہی نافذ کرینگے، پاکستان میں دن بہ دن ترقی ہو رہی تھی،عمران خان نے سب تباہ کر دیا، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا، میری مرضی ہے میرا بیٹا ہے تنخواہ لوں یا نہ لوں۔

Related Posts