تحریک انصاف نے چودہ اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔