گرفتاری یا اغواء؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتاری یا اغواء؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا
گرفتاری یا اغواء؟ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سابق معاونِ خصوصی کی گرفتاری پر حکومت اور اپوزیشن کے متضاد بیانات سامنے آئے۔ تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ شہباز گل اغواء ہوئے جبکہ حکومت نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گِل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں بغاوت سمیت 10 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مدعی مجسٹریٹ اسلام آباد ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز گل نے سوشل میڈیا صارفین کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسایا۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹ کا جواب پتھر، پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعات پر گرفتاریوں کا اعلان

دوسری جانب پی ٹی آئی نے حکومت پر پی ٹی آئی رہنما پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت فاشزم کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ادارے کے رینکس اینڈ فائلز میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔ سب کچھ جان بوجھ کر ہوا۔ سازش کا فیصلہ تحریکِ انصاف کی میٹنگ میں ہوا تھا۔ شہباز گل کے پیچھے موجود افراد کو بھی سامنے لائیں گے۔ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف سازش کرکے سنگین غلطی کردی۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ بم کو لات مار بیٹھے ہیں تاہم سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو اغواء کیا گیا ہے۔ ڈرائیور کو مارا گیا، گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔ قانون توڑا تھا تو جیل میں ڈالنا چاہئے تھا۔ معاشرہ ایسا ہی رہا تو جنگل کا قانون بن جائے گا۔

Related Posts