اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بعد اسلام آباد پولیس نے اُن کے ڈرائیورکو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، شیخ رشید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








