عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد
نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ خیبر پختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

Related Posts