اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے ترقی پذیر ممالک میں کرپٹو کرنسی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے نے کہا ہے کہ کرپٹو جیسی کرنسی سے انفرادی اور اداروں کی سطح پر کچھ فوائد حاصل ہوئے تاہم یہ غیرمستحکم معاشی اثاثوں میں ہی شمار ہورہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی کرنسیوں سے ہونے والے فوائد ان نقصانات کی وجہ سے اجاگر نہیں ہوسکے جو معاشی استحکام کو درپیش ہوتے ہیں۔
The use of cryptocurrencies rose during #COVID19, but @UNCTAD warns of the risk they pose to financial stability, domestic mobilization and the security of monetary systems in developing countries. https://t.co/55yHDVHxW9
— UN News (@UN_News_Centre) August 10, 2022
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کا شمار ادائیگیوں کی انتہائی مقبول قسم میں ہوتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن ڈیجیٹل فارم میں کی جاتی ہے اور اس ٹیکنالوجی کو بلاک چین کہا جاتا ہے۔
ملک میں تیل گیس کی کمی، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








