پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی عزت نہیں کرتے اس لئے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہوتی، دنیا سے عزت کروانی ہے تو اپنی عزت خود کریں، پی ڈی ایم والے جو مرضی کرلیں، اب میچ نہیں جیت سکتے، ہم پر الزام لگانے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔
گجرات میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج کے جلسے نے گجرات میں جلسوں کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، مجھے معلوم ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں، ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو پٹرول 150 روپے اور ڈیزل 145 روپے تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، میں قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم میں شعور آ چکا ہے اس کے بعد انقلاب آئے گا، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے، آج مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، وہ انسان ترقی کرتا ہے جو بڑا خواب دیکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کوہستان میں پانچ دوست کیسے ڈوبے؟ بچ جانیوالے شہری نے کہانی بتا دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








