گزشتہ ماہ 28 اگست کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے علاقے کوہستان میں سیلاب میں ڈوبنے سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے نوجوان کے دل دہلانے والی داستان بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مرنے والے دوستوں کو یقین تھا کہ کوئی نہ کوئی ان کی مدد کے لیے ضرور آئے گا۔
ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر سناگائی میں 28 اگست کو مدد کے منتظر پانچ دوست سیلاب کی نظر ہوگئے تھے، جس میں 4 دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ایک خوش قسمت نوجوان کو بچالیا گیا تھا۔
مذکورہ واقعے میں بج جانے والے خوش قسمت نوجوان عبیداللہ نے حال ہی میں کوہستان ٹی وی سے بات کرتے ہوئے واقعے کی دل دہلانے والی داستان سنائی اور بتایا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو آنکھوں کے سامنے ڈوبتے ہوئے دیکھا۔
عبیداللہ کے مطابق وہ اور ان کے دوست معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ اچانک وہاں سیلاب آگیا اور وہ محفوظ مقام کی جانب منتقل ہو ہی رہے تھے کہ سیلاب کی شدت تیز ہونے کے باعث درمیان میں پتھر پر ہی کھڑے رہ گئے۔
A heart-wrenching photo of six persons stranded in the middle of river before they drowned in Kohistan Dubair river. @tomthehack @Dastageer11 @CSKPOfficial @Xadeejournalist @hyzaidi @HamidMirPAK @ClimateChangePK @dawn_com @itsmeayazkhan #Flood #flashflood pic.twitter.com/J37gPUVs9F
— Umar Bacha (@Umar_Shangla) August 25, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








