موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے رکشا سوار بہن بھائی قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشے میں سوار بہن بھائی کو قتل کردیا، مقتولہ کے بیٹے کو ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا، جڑواں شہروں کی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نورین اختر اپنے بھائی ریاض کے ساتھ رکشے میں سوار تھی، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اکبر نیازی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کا بیٹا 22 سالہ حیدر علی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس نے 3 قتل کی وارداتوں کی مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے دونوں بہن بھائیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا جائے گا۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Related Posts