اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف وطن واپس آئیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملکی اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
عمران خان کے دور میں جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، نواز شریف
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ادارے نواز شریف کے الزامات کا جواب دیں اور سابق وزیر اعظم بھی این آر او 2022 کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں۔وطن واپس آئیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ نواز شریف کس ڈیل کے تحت وطن واپس آرہے ہیں؟ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ چاہتے ہیں کہ عام انتخابات فساد کے بغیر ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے، میری اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، 3 گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچا دی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








