اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 22مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 81افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 62کروڑ 43لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 53ہزار ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 9 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.60 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 38 ہزار 401 ہوگئی جبکہ کورونا کے 22مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 10 October 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,117
Positive Cases: 55
Positivity %: 0.60%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 22— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 10, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
آج سے 5روز قبل دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62کروڑ 43لاکھ 94ہزار201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65لاکھ 53 ہزار 339افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 39ہزار301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار86 ہو گئی۔ کورونا کے 1کروڑ 33لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








