وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آتشزدگی کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ گزشتہ روز لگی۔ چوتھے فلور پر لگنے والی آگ نے تیزی سے بلند و بالا عمارت کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مال میں موجود افراد نے افراتفری میں بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
لڑکیوں کے اغوا میں ملوث گروہ بے نقاب، 3کارندے گرفتار
تھانہ مارگلہ میں سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مال میں آگ لگی نہیں، بلکہ لگائی گئی تھی۔ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر شاپنگ مال کو آگ لگائی۔
گزشتہ روز سینٹورس شاپنگ مال میں لگی آگ پر قابو پانے میں پاک فضائیہ اور بحریہ سمیت سول انتظامیہ کو 2 گھنٹے لگ گئے۔ مال میں پھنسے ہوئے افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے بھی حصہ لیا۔
ڈی سی کے اھکامات کے مطابق سینٹورس شاپنگ مال سیل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے کے افسران شامل ہیں۔ کمیتٹی 2 روز میں تحقیقات مکمل کر لے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








