اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر طاقتور قانون کے نیچے ہے تو عمران خان خود کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کردیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا بیان کھلی منافقت اور جھوٹ ہے۔ تقریر سے پتہ چل رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنہ نواز شریف کا انٹرویو دیکھ چکا ہے۔
نواز شریف وطن واپس آئیں، ہمیں اعتراض نہیں۔ فواد چوہدری
عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاک نام لے کر اسی منہ سے جھوٹ، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، آپ کو کوئی خوفِ خدا نہیں؟ اگر طاقتور قانون کے نیچے ہے تو خود کو قانون کے حوالے کریں۔
قبل ازیں عمران خان نے اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں موجود غریب افراد اپنا پراسیکیوٹر لگائیں تو انہیں بھی خلاصی مل جائے گی۔ بڑے ڈاکوؤں کو نہ پکڑ سکنے والا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








