بھارت مقبوضہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت مقبوضہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔پاکستان
بھارت مقبوضہ کشمیر کے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔ پاک جرمن وزرائے خارجہ پریس کانفرنس پر بھارت کے ریمارکس مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے برلن میں پاک جرمن وزرائے خارجہ کی حالیہ پریس کانفرنس پر بھارتی ریمارکس مسترد کرتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وزرائے خارجہ نے مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے عالمی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنائے جانے کا امکان

 ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مسئلۂ کشمیر پر عالمی برادری میں بڑھتی ہوئی تشویش کو واضح کیا ہے۔ بھارتی ریمارکس کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث بھارت کی عالمی سطح پر تنہائی اور مایوسی ظاہر کرتے ہیں۔

بھارتی ریمارکس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کے خدشات دور کرے۔ انسدادِ دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کامیابیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ بھارت ایف اے ٹی ایف میں اپنی رکنیت استعمال کرتا رہا۔

دفترِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جرمنی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس پر منفی ریمارکس دئیے گئے تھے۔ 

Related Posts