ضمنی انتخابات ریفرنڈم قرار، عمران خان کی عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان
مجھے کچھ ہوا تو قوم 4 لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ہونے والے ضمنی انتخابات کو ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے عوام سے پولنگ کیلئے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر ایک کو آج ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے جن جن حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں، باہر نکلنا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب چوروں کے ٹولے سے نجات کیلئے حقیقی آزادی کا ریفرنڈم ہے۔ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور نامعلوم افراد سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز کردیا گیا جو بلا تعطل شام تک جاری رہے گی۔ عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے امیدوار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر امیدواروں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کیلئے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ آج قومی اسمبلی کے 8 جبکہ پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے رکنِ اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ملتان میں مہربانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Related Posts