فیصل آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے آج ہی حاضری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں، وزیرِ داخلہ راناثناء اللہ کو نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جاری کیا۔ رانا ثناء اللہ عابد شیر علی کی گھر گھر انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز میں شریک ہوئے تھے۔
کابینہ نے رانا ثناء اللہ کو عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دے دی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم میں شرکت پر 16 اکتوبر کے روز صبح 10 بجے وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو انتخابی مہم میں شرکت کی وضاحت کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کو وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، تاہم نیب حکام اسلام آباد تک پہنچنے کے بعد اسلام آباد پولیس سے سوال و جواب کے بعد لوٹ آئے۔
نیب کو دئیے گئے احکامات کی خلاف ورزی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے قومی احتساب بیورو کے حکام کو وفاقی وزیرِ داخلہ تک رسائی کی اجازت نہیں دی۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی جاسکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








