کراچی: ملیر غازی گوٹھ میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار پر مبینہ طور پر پی پی پی کے کارکنان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بلال غفار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بلال غفار پر حملہ ہوا جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکنِ صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی غنڈوں نے پولیس سے مل کر بلال غفار پر حملہ کیا۔
ضمنی انتخابات، کس شہر کی کون سی نشست پر پولنگ ہورہی ہے؟
رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ بلال غفار کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت نازک ہے۔ پی پی پی کراچی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ الیکشن کمیشن پی پی پی کی غنڈہ گردی پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ این اے 237 میں حکومتی مشینری کا کھلا استعمال جاری ہے۔ پی پی والے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔ اگر کارکنان مشتعل ہوگئے تو پھر پی پی پی والے نظر نہیں آئیں گے۔ انتخابات کا ماحول پر امن رکھنا چاہتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








