وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو ووٹنگ میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے
ایشیائی روابط و اعتماد سازی کانفرنس، وزیر اعظم قازقستان کیلئے آج روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو آج ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں کی پولنگ میں بھرپور حصہ لینا ہوگا جو ایک آئینی و قومی عمل ہے۔ عوام اپنے پسندیدہ نمائندوں کے انتخاب کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے۔الیکشن کمیشن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ووٹرز کو سوچ سمجھ کر امیدوار کا فیصلہ کرنا ہے  کیونکہ اس پر آپ کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی منحصر ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا، ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیجیئے۔

وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اور اخلاقیا تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ابسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے برسرِ پیکار ہیں۔

Related Posts