اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران قانون کی خلاف ورزی یا مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ رینجرز اور فوج کی بھی خدمات حاصل کر لیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے لاکھوں کی تعداد میں رجسٹرڈ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی شہادت کو 71سال مکمل
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں کل 24 لاکھ 60 ہزار مرد جبکہ 20 لاکھ 28 ہزار کے لگ بھگ خواتین ووٹرز حقِ رائ دہی استعمال کر رہی ہیں۔ حلقوں میں 747 انتہائی حساس جبکہ 694 حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
کمیشن کے بیان کے مطابق حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد اور بزرگ ووٹرز کو ووٹ ترجیحی بنیاد پر کاسٹ کرانے کی اجازت ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی یا مداخلت پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیگر امیدواروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے آج کے الیکشن کو ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے عوام سے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








