اسلام آباد: پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر آج ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، کراچی کے علاقے ملیر اور کورنگی، اور ملتان میں ضمنی انتخابات کا عمل جاری ہے۔مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 8 نشستوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے۔
ضمنی انتخابات، عمران خان کونسے حلقے میں کس امیدوار کے مقابل؟
قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے لاکھوں کی تعداد میں رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں کیلئے بھی ضمنی انتخابات کا معرکہ آج ہورہا ہے جس کیلئے پولنگ شیخوپورہ، خانیوال اور بہاولنگر میں جاری ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں کی صورتحال مندرجہ ذیل ہے:
این اے 22 مردان
این اے 24 چارسدہ
این اے 31 پشاور
این اے 108 فیصل آباد
این اے 118 ننکانہ صاحب
حلقہ این اے 157 ملتان
این اے 237 ملیر
این اے 239 کورنگی کراچی
پنجاب اسمبلی کے حلقے مندرجہ ذیل ہیں:
پی پی 139 شیخوپورہ
پی پی 209 خانیوال
پی پی 241 بہاولنگر
خیال رہے کہ کراچی، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 7 حلقوں میں امیدوار ہیں جبکہ دیگر حلقوں میں بھی اہم سیاسی شخصیات مدِ مقابل ہیں۔
ملتان کے حلقہ این اے 157 میں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی مدِ مقابل ہیں۔ عمران خان پشاور، کراچی اور فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








