لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جیت کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہزار ہزار روپے میں ووٹ خریدنے پڑ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا لیڈر قرار دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بے چارے کو جیتنے کیلئے ہزار ہزار روپے میں ووٹ خریدنے پڑ رہے ہیں۔ جیسا جھوٹا لیڈر، ویسی ہی جھوٹی مقبولیت ہے۔
ضمنی انتخابات، عمران خان کونسے حلقے میں کس امیدوار کے مقابل؟
ماشااللّہ عمران خان کی “مقبولیت” کا عالم یہ ہے کہ بیچارے کو جیتنے کیلئے ہزار ہزار روپے میں ووٹ خریدنے پڑ رہے ہیں۔۔۔جیسا جھوٹا لیڈر ویسے جھوٹی مقبولیت۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 15, 2022
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے نشان شیر پر مہر لگائیں۔ کسی دھوکے باز کے دھوکے میں نہ آئیں۔
مسلم لیگ ن کے تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نشان شیر پر مہر لگائیں۔۔ کسی دھوکے باز کے دھوکے میں ہرگز نہیں آنا۔۔ووٹ صرف شیر کا ????✌????
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 16, 2022
نجی ٹی وی پروگرام سے متعلق اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لوگ ہمیں اس لیے ووٹ دیں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ن لیگ جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔موٹر ویز بنتی ہیں، ڈالر کا ریٹ نیچے اور معیشت بحال ہوجاتی ہے۔ عمران خان نے معیشت تباہ و برباد کردی۔
لوگ ہمیں اس لیے ووٹ دیں گے کیونکہ انہیں پتا ہے ن لیگ جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی، موٹرویز بنتے، ڈالر کا ریٹ نیچے اور معیشت کی بحالی ہوتی ہے۔۔جب کہ عمران خان نے معیشت کو تباہ و برباد کر دیا pic.twitter.com/wN8rAO05g3
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 15, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








