راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے ہے جبکہ بھکاریوں کوکوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویریں کھنچوائی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا، وہ سب کو شکست دے گا۔ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
مارچ کیلئے قوم نکل چکی، حکومت انقلاب روکنے کی غلطی نہ کرے۔عمران اسماعیل
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن امداد کے الزام کا جواب دے۔
چین ہمالیہ سےبلند اورہرموسم کادوست ہے،اس لیےحالیہ چینی دورےپرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ساری دنیا جانتی ہےغیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سےدوروں کےدعوت نامے منگوا رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 3, 2022
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے۔ اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ساری دنیا جانتی ہے، غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ حمایت اور ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








