بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل مولانا فضل الرحمان ہو رہے ہیں۔ شیخ رشید
اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل مولانا فضل الرحمان ہو رہے ہیں۔ شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے ہے جبکہ بھکاریوں کوکوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویریں کھنچوائی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا، وہ سب کو شکست دے گا۔ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مارچ کیلئے قوم نکل چکی، حکومت انقلاب روکنے کی غلطی نہ کرے۔عمران اسماعیل

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن امداد کے الزام کا جواب دے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے۔ اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ساری دنیا جانتی ہے، غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے اور نہ حمایت اور ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔ 

 

Related Posts