مشہور سُپر مارکیٹ نے رقوم کی ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی قبول کرنیکا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ایک مارکیٹ نے اس کے ذریعے سے ادائیگیاں وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ ’پک این پے‘ نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں تسلی بخش کامیابی کے بعد سپرمارکیٹ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو اپنے دیگر سپر اسٹورز میں بھی ادائیگی کیلئے استعمال کرے گی۔

سپر اسٹور کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی کو قبول کرنے کا یہ اعلان جنوبی افریقہ کی فنانشل سیکٹر کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو باضابطہ طور پر مالیاتی مصنوعات کے طور پر اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسٹور کے ترجمان نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کا استعمال اب زیادہ سے زیادہ کیا جارہا ہے کیونکہ لوگ روایتی بینکنگ کے نظام سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں اور سستے و آسان طریقے سے پیسے کی ادائیگی اور تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی جوڑے نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا لالچ دیکر شہریوں سے 14 ارب لوٹ لیے

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اب ادارے نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کو اپنے مزید 29 اسٹوروں تک بڑھا دیا ہے تاکہ اس کے بعد آنے والے چند مہینوں میں اسے اپنے تمام اسٹورز میں باقاعدہ لین دین کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

Related Posts