آئی ایم ایف نے حکومت کو پکڑ لیا، روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہئے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔
سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملےکی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے۔

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ و سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو گریبان سے پکڑ لیا ہے، روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا۔ روس سے تیل منگوانے کیلئے حوصلہ درکار ہے۔ حکمران راولپنڈی کو آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے 348ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔شیری رحمان

حالیہ بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ پنڈی کا ہے تو پنڈی والے 30 نومبر تک اسے حل کریں گے۔ سیٹ بیلٹ باندھ لیں، احتساب اور انتخاب دونوں ہوں گے۔ مزید 15 دن ٹوئٹر پر ہوں۔ 6 ماہ تک اسمبلی کا کورم تو پورا ہوا نہیں، نیب ترامیم کیسے پاس ہوئیں؟

بیان میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم آئے اور 4 ناخن غائب ہوئے جو قومی المیہ ہے۔ قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے۔ جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی، وہ سردی سے مر رہی ہے۔ معیشت ناک آؤٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے۔

دریں اثناء اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا ہم کمیٹی چوک میں استقبال کریں گے۔ جمعہ کے دن 18 نومبر کو 2 بجے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم لال حویلی کو حقیقی لانگ مارچ کا ہنگامی کیمپ آفس بنا دیں گے۔ عمران خان جو بھی تاریخ دیں گے، اس کے انتظامات کو حتمی شکل دینی ہے۔ امید ہے آج فیصلہ ہوجائے گا۔ کمیٹی چوک میں عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔ 

 

Related Posts