اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اور ملازمین کیساتھ اسلام آباد پولیس کا ناروا سلوک

تازہ ترین

تازہ ترین

اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اور ملازمین کیساتھ اسلام آباد پولیس کا ناروا سلوک
اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اور ملازمین کیساتھ اسلام آباد پولیس کا ناروا سلوک

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی (OGDCL) کی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں گاڑیوں کی فراہمی کی درخواست پر غورجاری تھا کہ پولیس نے اچانک ادارے میں گھس کر گاڑیوں کو زبردستی تحویل میں لے لیا۔ جس دوران انہوں نے گاڑیوں میں بیٹھے ملازمین کو زبردستی اتارا اور انہیں اپنی قیمتی اشیاء بھی اٹھانے کا موقع نہیں دیا جس سے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انتظامیہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز اور گاڑیاں حکومت فراہم کرتی ہے اس کے باوجود ایک سرکاری ادارے کے ساتھ پولیس گردی کا یہ واقعہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گوجر خان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2 افراد جھلس کر زخمی

 اوجی ڈی سی ایل انتظامہ نے اے سی اسلام آباد، عبداللہ کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کےاقدام کو غیر مناسب قراردیتے ہوئے شدید احتجاج کیا، بعدازاں حکومت سے پولیس گردی کے اس غیر قانونی اورغیر اخلاقی واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Related Posts