نیٹ فلکس کی فلم دی کرانیکلز آف نارنیا کی ہدایت کاری کون کریگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس کی فلم دی کرانیکلز آف نارینا کی ہدایت کاری کون کریگا؟
نیٹ فلکس کی فلم دی کرانیکلز آف نارینا کی ہدایت کاری کون کریگا؟

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے بارے میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم دی کرانیکلز آف نارینا کی ہدات کاری کیلئے گریٹا گیروگ کا نام سوچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ خبروں کا یہ سلسلہ اکتوبر 2018 میں شروع ہوا جب نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ وہ سی ایس لیوس کمپنی کے ساتھ مل کر ایک معاہدے پرکام کررہا ہے جس میں وہ مقبول کتابوں اور سیریز پر فلمیں تیار کرینگے۔

اس کے صرف ایک سال کے بعد نیٹ فلکس نے اعلان کیا کہ اب نیٹ فلکس کی سیریز کی ہدایت کاری میتھو آلرچ کرینگے جو کہ ڈزنی پکسر میں اپنے کام کے حوالے سے مشہور ہیں۔

تاہم، اب چار سال کے بعد نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ گریٹا گیروگ نارنیا کی دو فلموں کی ہدایت کاری کرینگے جس کی کہانی کے بارے میں ابھی تک نیٹ فلکس نے کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

کام کے محاذ پر، گیروگ وائٹ شور میں بابیٹ کے کردار میں نظر آئینگے۔ نیٹ فلکس کی بنائی گئی فلم دسمبرکے آخر میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts