اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس جلد اپنی نئی منی سیریز اَن چوزن پیش کرنے جا رہا ہے جس نے ریلیز سے پہلے ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ڈرامہ سنجیدہ اور گہرے موضوعات کے باعث خاصی دلچسپی پیدا کر رہا ہے۔
سیریز انسانی جذبات، ذہنی کشمکش اور پیچیدہ کرداروں کی زندگی کو نمایاں کرتی ہے جس کے ذریعے نیٹ فلکس اپنی اصل کہانیوں (Original Content) کے ذخیرے کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ کہانی میں آزادی کی خواہش، دباؤ اور رشتوں کی نزاکت کو اہمیت دی گئی ہے۔

کہانی کا مرکزی کردار روزی ہے جو ایک محدود اور سخت نظریات رکھنے والی کمیونٹی دی فیلوشپ آف دی ڈیوائن (The Fellowship of the Divine) میں رہتی ہے۔ وہ اپنے شوہر ایڈم کے ساتھ اس ماحول میں زندگی گزار رہی ہے لیکن وقت کے ساتھ وہ اپنی زندگی اور اس نظام پر سوال اٹھانے لگتی ہے۔ اسی دوران سیم نامی ایک اجنبی پناہ لینے کے لیے وہاں آتا ہے جس کا پراسرار ماضی روزی کے لیے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے۔
اس سیریز میں مالی وِنڈسر (Molly Windsor) روزی، ایسا بٹر فیلڈ (Asa Butterfield) ایڈم، اور فرا فی (Fra Fee) سیم کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دیگر اداکاروں میں سیوبھن فنیرن (Siobhan Finneran) اور کرسٹوفر ایکلسٹن (Christopher Eccleston) شامل ہیں۔
ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منی سیریز کی تمام اقساط 21 اپریل 2026 کو نیٹ فلکس (Netflix) پر بیک وقت جاری کی جائیں گی جس کے بعد ناظرین اسے مکمل طور پر دیکھ سکیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








