ایران سے مذاکرات میں بڑی رکاوٹ کیا؟ فیلڈ مارشل نے ٹرمپ کو بتا دیا، رائٹرز کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

عاصم منیر
(فوٹو: ایک نیوز)

معروف خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں بڑی رکاوٹ کیا ہے، یہ پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے امریکی صدر کو ٹیلیفونک رابطے کے دوران بتایا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

رائٹرز کے دعوے کے مطابق امریکی صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ رائٹرز نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر جاری ناکہ بندی کے متعلق غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا پر کوئی بھروسہ نہیں کرسکتا اور ہم جنگ بندی کیلئے اسلام آباد مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں۔

 ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے آج نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا۔ امریکا نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکا کی غلطیوں کا تسلسل خطے کیلئے بھی خطرناک ہوسکتا ہے۔ غلط پالیسیوں کے مثبت نتائج کبھی نہیں نکل سکتے۔

Related Posts