عالمی کشیدگی کے باوجود سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی! جانیے پیر 20 اپریل کے فی تولہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 900 جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 145 روپے کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آج 20 اپریل 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 4,201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,851 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 145 روپے کمی کے بعد 8,417 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام چاندی 124 روپے کمی کے ساتھ 7,216 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4,788 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1.45 ڈالر کمی کے بعد 79.33 ڈالر پر آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور کرنسی ریٹس میں تبدیلی کے باعث سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے جس کا انحصار عالمی معاشی صورتحال پر ہوگا۔

Related Posts