ن لیگ کا تسنیم حیدر کو ترجمان تسلیم کرنے سے انکار، دعوے اور الزامات مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تسنیم حیدر کو اپنا ترجمان یا عہدیدار تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا ترجمان ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر نے گزشتہ روز ن لیگی قیادت پر سنگین الزامات لگائے۔ تسنیم حیدر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف پر حملے کی سازش لندن میں تیار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا، خواجہ آصف

تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم وزیر اطلاعات و ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر ن لیگ لندن کا ترجمان نہیں ہے۔

تسنیم حیدر کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر تسنیم حیدر کے پاس ن لیگ کے خلاف ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کردیں۔ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

مرکزی ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلی خبروں سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ صدر مسلم لیگ (ن) برطانیہ زبیر گل نے تسنیم حیدر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں نے بھی تسنیم حیدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے آغاز کی دھمکی دے دی۔ رہنما ن لیگ ناصر بٹ نے کہا کہ تسنیم حیدر کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کراؤں گا۔

 

Related Posts