اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی، پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں قومی و بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزراء اور اراکینِ قومی اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں آج کا قومی اسمبلی اجلاس شام 5 بجے ہوگا جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز پہلے ہوا تھا جس میں اہم امور زیرِ غور آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی نے بچوں کے عالمی دن 20 نومبر کی مناسبت سے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ جمعہ کو قرارداد رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب 16 ملین بچے اس سال سیلاب سے پاکستان میں متاثر ہوئے ہیں،سیلاب سے متاثرہ 3۔4 ملین بچے زندگی بچانے کے لیے فوری امداد کے مستحق ہیں۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوان ہر پیدا ہونے والے بچے کے لیے بہترین ماحول کے حق کو تسلیم کرنے کے لیے قانون سازی کی حمایت کرتا ہے۔

Related Posts