راولپنڈی: چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے کا مقام تبدیل ہوگیا، تحریکِ انصاف راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کا راولپنڈی جلسہ آج ہوگا۔ مری روڈ پر جلسے کا مقام ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا جو فیض آباد کی بجائے رحمان آباد کے قریب ہوگا۔ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان نے راولپنڈی کا رخ کرلیا۔
لاکھوں لوگ گھروں سے حقیقی آزادی کیلئے نکلے، فیاض الحسن چوہان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی میں اتارا جائے گا۔ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے حکومت نے 56 شرائط عائد کی ہیں جن میں رات کے وقت جلسہ گاہ خالی کرنے کی شرط بھی شامل ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کا جلسہ دیکھنے کیلئے پی ٹی آئی کارکنان، ہمدرد، اراکینِ اسمبلی اور سابق وزراء بھی راولپنڈی پہنچنے لگے۔ حکومت نے راستے بند کرنے کی صورت میں تحریکِ انصاف کی قیادت کو سخت ایکشن کا انتباہ جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کس نے کیا۔ یہ ملک کیلئے فیصلہ کن وقت ہے۔ جن کو چور کہا جاتا تھا، انہیں ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔ جب تک زندہ ہوں، ان کا مقابلہ کروں گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








