وزیر اعظم آفس سے آڈیولیکس کے بعد حساس اداروں کی سائبر سکیورٹی کیلئے رولز تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی روک تھام کیلئے حساس اداروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سائبر رولز تیار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام اہم اور حساس دفاتر کی سکیورٹی کیلئے رولز تیار کرنے کا اصولی فیصلہ وفاقی وزیرِ آئی ٹی سیّد امین الحق کی زیرِ قیادت وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیا۔ رولز کی تیاری کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئین اور جمہوریت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔خواجہ سعد رفیق

ماضی قریب میں وزیر اعظم آفس سمیت دیگر اہم اداروں سے آڈیو لیکس منظرِ عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر وزراء نے سخت سوالات کیے۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ رولز کا بنیادی مقصد سائبر تحفظ فراہم کرنا ہے۔

مستقبل میں آڈیو لیکس جیسے واقعات پر قابو پانے کیلئے وزارتِ آئی ٹی حکام نے حساس اداروں کو قبل از وقت الرٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیورٹی رولز انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مرتب کیے گئے جن کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کردیا گیا۔

اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مجوّزہ رولز کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔ تجاویز اور اعتراضات کی روشنی میں مسوّدے کو حتمی شکل دی جائے گی جسے متعلقہ حکام کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انکوائری کمیٹی کو آڈیو لیکس کے بعد ہی تشکیل دیا گیا تھا۔

 

Related Posts