مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حق میں پوسٹر آویزاں کردئیے گئے، حریت قیادت نے نئے آرمی چیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستانی آرمی چیف کے حق میں پوسٹرز چسپاں کردئیے گئے۔ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے حق میں بھی پوسٹرز لگ گئے۔
بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی
جموں و کشمیر میں آویزاں پوسٹرز میں شہدائے کشمیر کے وارثین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پاکستان کی آن اور شان قرار دیا۔
پوسٹرز میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی درج کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت پسند قیادت نے پاک فوج کو نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاک فوج کے ان افسران میں سے ہیں جو او ٹی ایس (آفیسر ٹریننگ اسکول) کے ذریعے پاک فوج کے افسر بنے۔
نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تعلق منگلا کے سترھویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔ انہوں نے صرف 2 سال میں قرآنِ پاک حفظ کرکے اپنی ذہانت ثابت کی اور قرآنِ مجید مکمل کرکے اسکول میں داخلہ لیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








