اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف بے نقاب ہوچکی ہے جبکہ آئین اور جمہوریت کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریکِ انصاف غیر ملکی فنڈ سے چلایا جانے والا جھوٹوں اور ڈیفالٹرز کا مافیا ہے۔
وزیراعظم کا ترک صدر کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح
ٹوئٹر پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جھوٹوں اور ٹھگوں کا مافیا آئین اور جمہوریت کو زیادہ طویل عرصے تک یرغمال نہیں بنا سکتا کیونکہ پی ٹی آئی کے لوگ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جعلی لانگ مارچ ریاست کو بلیک میل کرنے میں ناکام ہوجائے گا۔ عمران خان کی خراب سیاست ڈیفالٹ کر جائے گی، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
PTI , the foreign funded mafia of thugs liars and defaulters cannot hostage constitution and democracy for so long.They have been exposed badly.
Fake long march will be failed to blackmail the state IA.
IK s dirty politics will default but not Pakistan.— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 26, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ ریلوے نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت ملی ہے اور ووٹ پھر سرخرو ہوگیا۔ فیصلے ووٹ کے ہوں گے، ووٹ چور کے نہیں۔
الحمد للّٰہ
ووٹ کو عزت ملی
ووٹ پھر سرخرو ھوافیصلے ووٹ کے ھونگے
ووٹ چور کے نہیں— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 26, 2022
وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے عام انتخابات کے مطالبے پر کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات جلاؤ گھیراؤ کی بنیاد پر نہیں ہوسکتے۔ غداری کے جھوٹے الزامات، گالیاں اور دھمکیاں ماحول خراب کرتی ہیں۔
قبل از وقت انتخاب گھیراؤ جلاؤ کی بنیاد پرنہیں ھوسکتے
غداری کے جھوٹے الزامات ، ننگی گالیاں اور دھمکیاں ماحول کو خراب کرتی ھیںقبل از وقت انتخابات کیلئے ٹھوس دلائل درکارھیں جو دھرنوں میں نہیں مذاکرات کی میز پردیے جاتے ھیں
پیشگی شرائط رکھکرمذاکرات نہیں ھوتے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 25, 2022
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے ٹھوس دلائل درکار ہیں جو دھرنوں میں نہیں، مذاکرات کی میز پر دئیے جاتے ہیں۔ پیشگی شرائط رکھ کر مذاکرات نہیں ہوتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








