پرویز الٰہی سے اختلافات؟ پنجاب میں تبدیلی کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔خواجہ آصف

تازہ ترین

تازہ ترین

نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے مبینہ اختلافات پر کارروائی شروع کردی۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں تبدیلی لانے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی کیلئے ہوم ورک شروع ہوگیا، پرویز الٰہی نے جہاں بہاؤ دیکھا، اس طرف چل پڑیں گے۔ ان کی خواہش ہوگی کہ دوبارہ وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے راولپنڈی جلسے کا مقام تبدیل،  جلسہ آج ہوگا

بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ موجودہ حکمراں اتحاد کو اکٹھے الیکشن لڑنا چاہیئے۔ عوام کی اکثریت آج بھی مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کی حمایت کی۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم کی حمایت کرکے اچھا کیا۔ ایسے روئیے سیاست میں استحکام آئے گا۔ سیاستدانوں کی لڑائیوں سے دوسروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے۔ اصول کے مطابق چلیں تو کسی ادارے کو حدود عبور کرنے کا موقع نہ ملے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے مصر میں بھی مانگنا شروع کردیا، شہباز شریف کو شرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی۔

Related Posts