عمران خان کا ملک بھر سے آزادی مارچ کیلئے راولپنڈی آنے والے عوام سے اظہارِ تشکر

تازہ ترین

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر سے آزادی مارچ کیلئے راولپنڈی آنے والے عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں کل آزادی مارچ کیلئے ملک بھر سے اتنی زیادہ تعداد میں راولپنڈی آنے والے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان  کا تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہم قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی نہ حاصل کر لیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  نے کہا  کہ معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں۔ توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

راولپنڈی میں گزشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کرونگا۔

Related Posts